پیپلزپارٹی پی کے 79کا پارٹی کی تنظیم مضبوط اور فعال بنانے پر غور

پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ PK-79 کا ایک اہم تنظیمی اجلاس نواب خٹک کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں حلقے کی تنظیمی صورتحال، بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور پارٹی کو عوامی سطح پر مزید فعال اور منظم بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں حلقہ PK-79 کی موجودہ تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پارٹی کی تنظیم کو گراس روٹ سطح پر مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ حلقے میں موجود تنظیمی کمزوریوں کو دور کرکے کارکنوں کے درمیان رابطوں کو مئوثر بنایا جائے اور باہمی اختلافات کو افہام و تفہیم کے ذریعے ختم کیا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے ووٹر لسٹوں کی تصحیح، ووٹرز کے اندراج، بلدیاتی انتخابات کے طریقہ کار اور موجودہ انتخابی پالیسی کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جائیں تاکہ پارٹی بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کر سکے۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کا بروقت انتخاب کیا جائے تاکہ انہیں عوام میں متعارف کرانے اور انتخابی مہم کے لیے مناسب وقت میسر آ سکے۔ اسی سلسلے میں مرکزی قیادت کو تجویز دی گئی کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو بھی کم از کم ایک سال قبل پارٹی ٹکٹ جاری کیے جائیں تاکہ وہ عوامی رابطہ مہم مئوثر انداز میں چلا سکیں۔شرکا نے فیصلہ کیا کہ حلقہ PK-79 میں تنظیم کے تمام خالی عہدے جلد از جلد پر کیے جائیں، ہر سینئر کارکن اپنے اپنے علاقے میں کم از کم تین سے چار مقامی تنظیمیں قائم کرے، جبکہ خواتین ونگ اور اقلیتی ونگ کو بھی منظم اور فعال بنایا جائے۔ سفید ڈھیری میں خواتین کی موجودہ تنظیموں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔اجلاس میں پارٹی رہنماں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مختلف علاقوں کے باقاعدہ دورے کریں تاکہ کارکنوں اور عوام سے رابطہ مضبوط ہو۔ اس موقع پر محترمہ روبینہ خالد سے بھی درخواست کی گئی کہ وہ علاقے کا دورہ کریں تاکہ مستحق افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کے عمل کو مزید مثر بنایا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ PK-79 کو ایک مضبوط، متحرک اور عوام دوست تنظیم بنایا جائے گا، بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کی جائے گی اور عوامی خدمت کے ذریعے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed