ڈی جی ریسکیو شاہ فہد کا ملاکنڈ میں واٹر ریسکیو پوائنٹ کا دورہ

 

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد نے ضلع ملاکنڈ میں پل چوکی کے مقام پر دریائے سوات کے کنارے قائم واٹر ریسکیو پوائنٹ کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ ریجن ارشد اقبال اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان نے ان کا استقبال کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے واٹر ریسکیو پوائنٹ، کشتیوں، ریسکیو آلات اور اہلکاروں کی تیاری کا جائزہ لیا اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران دریائے سوات کے حساس مقامات پر مسلسل نگرانی، بروقت رسپانس اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed