پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج مزید کمی کا امکان

حکومت کی جانب سے مسلسل دوسرے دن عوام کو ریلیف فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق 5 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر مزید کمی کی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول 328 روپے 56 پیسے اور ڈیزل 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر تک آنے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 4 روپے 8 پیسے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed