کھلاڑیوں کے کنٹریکٹس اور سیریز فنڈز کی معلومات کی فراہمی کا حکم معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے ان فیصلوں پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے جن کے تحت کرکٹرز کی تنخواہوں، سینٹرل کنٹریکٹس، میچ فیس، پی ایس ایل سیزن 12 کے انتظامات اور پاک-جنوبی افریقہ سیریز کی تمام مالی تفصیلا‌ت فراہم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ پی سی بی کے وکیل کاشف ملک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ طلب کردہ معلومات انفرادی شخصیات کے ذاتی اور تجارتی رازداری کے معاہدوں پر مشتمل ہیں جنہیں عام نہیں کیا جا سکتا، جس پر فاضل عدالت نے فیصلے معطل کرتے ہوئے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور متعلقہ شہریوں کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed