اٹک،نہر میں ڈوب کر دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

ضلع اٹک کے علاقے حضرو میں ایک جوہڑ میں ڈوب کر دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق ضلع اٹک کے علاقے حضرو میں غازی بروتھا نہر کے قریب واقع جوہڑ میں ڈوب کر تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ریسکیو عملے کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے قبل ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں لاشیں جوہڑ سے باہر نکال لیں۔بعد ازاں، ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر تینوں افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو ) اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed