آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علی احمد کرد ایڈوکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ان اقدامات سے ملک میں انصاف کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ستمبر میں پشاور سے وکلاء اور سول سوسائٹی کے اتحاد سے ایک نئی تحریک اور جلسے کا آغاز کیا جائے گا۔ تقریب سے آل لائرز ایکشن کمیٹی کی نائب صدر رابعہ باجوہ ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے وکلاء کی منظم جدوجہد پر زور دیا۔







