ایچ ایم سی میں بھرتیاں ‘ انتظامیہ نے مہلت مانگ لی

صوبائی دارالحکومت پشاور کے اہم طبی مرکز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پر جاری اینٹی کرپشن تحقیقات کو عارضی طور پر معطل کرنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ نے درخواست دے دی۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری بورڈ آف گورنرز نے ایچ ایم سی اینٹی کرپشن حکام کو خط لکھا ہے، جس میں تحقیقات کو 10 دن کے لیے معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ واقعے سے متعلق تمام ضروری دستاویزات، ریکارڈ اور شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔انتظامیہ کے مطابق مکمل معلومات اور متعلقہ ریکارڈ کی تیاری کے بعد تحقیقات میں تعاون کیا جائے گا۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر اینٹی کرپشن کی جانب سے تحقیقات شروع کی گئی تھیں، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے مزید ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے عارضی مہلت طلب کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed