نوشہرہ ‘گولڈ مائننگ تنازعہ پر فائرنگ ‘ایک شخص جاں بحق’ کئی گھر نذر آتش

ضلع نوشہرہ کے علاقے نظام پورمیں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے تنازع پر دو فریقوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔علاقہ مکینوں کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کافی دیر تک جاری رہی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم کے دوران بعض گھروں کو بھی آگ لگا دی گئی، جبکہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد کے تعین اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ سرکاری سطح پر مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed