مسرور کاسمیٹکس کے جی ایم مظہر علی کا باجوڑ سپورٹس کمپلیکس اور عاجز کرکٹ اکیڈمی کا دورہ

مسرور کاسمیٹکس کے جنرل منیجر مظہر علی نے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس اور عاجز کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہار الحق سے ملاقات کی۔اس موقع پر سابق چیئرمین فاٹا ریجن اقبال حسین، سابق صدر محمد اسماعیل، آفس سیکرٹری حسین احمد، وحید گل اور محمد اقبال بھی موجود تھے۔عاجز کرکٹ اکیڈمی پہنچنے پر کھلاڑیوں نے مظہر علی کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے اکیڈمی کا تفصیلی دورہ کیا

نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر مظہر علی نے اکیڈمی کی ترقی اور نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دورے کے دوران باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے مظہر علی کو ضلع میں کرکٹ کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کو درپیش مشکلات اور مختلف کرکٹ کلبوں کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وفد نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، سہولیات کی فراہمی اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔مظہر علی نے وفد کی گفتگو کو توجہ سے سنتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ باجوڑ میں کرکٹ کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مقامی کرکٹ کلبوں کی بہتری کے لیے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون اور سپورٹ فراہم کریں گے۔باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مظہر علی کی آمد، کھلاڑیوں سے ملاقات اور تعاون کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے ضلع میں کرکٹ کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed