یو ای اے میں ملازمت کیلئے پاکستانیوں پر شرط عائد

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں پر ورک ویزے کیلئے بڑی شرط عائد کر دی گئی ۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد کے مطابق اب یو اے ای کے ورک ویزے کے لئے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تمام پاکستانی ملازمت کے ویزا درخواست گزاروں کیلئے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے اور اس پالیسی پر 20 جولائی سے عملدرآمد بھی شروع ہو چکا ہے۔ویزے کی درخواست دینے کے خواہشمند گڈ کنڈکٹ سرٹیفکیٹ پاکستان میں متعلقہ اتھارٹی سے حاصل کریں اور پاکستان میں یو اے ای کے سفارتخانے سے تصدیق کرائیں۔یو اے ای جانے کے تمام خواہشمند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ ویزا درخواست جمع کرانے سے قبل یہ سرٹیفکیٹ حالص کریں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed