صحافیوں کے مسائل کا حل محکمہ اطلاعات کی اولین ترجیح ہے،محمد سجاد

ریجنل انفارمیشن آفیسر ملاکنڈ محمد سجاد نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں ان کے جائزشکایات کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ پریس کلب کے صدر حلیم اسد اور جنرل سیکرٹری احسان شاکر کیساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ بنیادوں پر رجسٹرڈ پریس کلبز سے وابستہ صحافیوں کے میڈیکل اخراجات ترجیحی بنیادوں پر ادا کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ صحافیوں کے جائز مسائل کے حل اور ان کے فلاح وبہبود کے حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان بہت جلد ملاکنڈ ڈویژن کے پریس کلبوں کے دورے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ صحافیوں کو انفارمیشن ڈائریکٹریٹ سے ایکریڈیشن کارڈز کی اجرا کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریجنل انفارمیشن آفس صحافیوں کی جائز شکایات کی ازالے کے علاوہ تمام اضلاع میں جاری رفاحی ترقیاتی منصوبوں اور مقامی انتظامیہ کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ہمہ وقت اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے تیمرگرہ پریس کلب کے صحافیوں کے تمام جائز مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ایکریڈیشن کارڈز بھی جاری کرنے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed