رپورٹ :سید عا صم علی قادری (لندن )
12 اگست 2026 کو مکمل سورج گرہن یورپ، گرین لینڈ، آئس لینڈ اور شمالی اسپین کے بعض علاقوں میں واضح طور پر دیکھا جائے گا۔ یہ یورپ کے لیے کئی دہائیوں بعد آنے والا ایک تاریخی فلکیاتی واقعہ ہے۔ برطانیہ میں مکمل گرہن نظر نہیں آئے گا، تاہم لندن سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج کا تقریبا ً91فیصد حصہ چاند سے ڈھک جائے گا، جو 1999کے بعد برطانیہ میں دیکھا جانے والا سب سے بڑا سورج گرہن ہوگا۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں یہ گرہن شام تقریبا 6:17 بجے (BST) شروع ہوگا، 7:13 بجے اپنے عروج پر پہنچے گا، جب سورج کا تقریبا 91 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا، اور 8:06 بجے ختم ہو جائے گا۔ اس طرح لندن میں یہ فلکیاتی منظر تقریبا 1 گھنٹہ 49 منٹ جاری رہے گا۔ شمالی اسپین، آئس لینڈ اور گرین لینڈ کے بعض علاقوں میں مکمل گرہن کے دوران دن چند منٹ کے لیے رات میں تبدیل ہو جائے گا۔

یورپ میں اس سے پہلے بڑے پیمانے پر دیکھا جانے والا مکمل سورج گرہن 11 اگست 1999 کو آیا تھا۔۔ برطانیہ میں اس کے بعد مکمل سورج گرہن دیکھنے کے لئے طویل انتظار کرنا ہوگا، کیونکہ اگلا مکمل سورج گرہن 2090 میں برطانوی جزائر سے نظر آئے گا۔، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا







