خاتون نے جسم پر شارک کے ٹیٹو بناکر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

ایملی موریسن نامی امریکی خاتون نے اپنے جسم پر شارک مچھلی کے 106 ٹیٹو بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایملی موریسن جو ایک شارک بایولوجسٹ ہیں اور شارک کے فوسلز (قدیم باقیات) تلاش کرنے والی ڈائیونگ ٹور کمپنی کی مالک بھی ہیں کو مئی میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے خواتین کے جسم پر شارک کے سب سے زیادہ ٹیٹوز رکھنے کا اعزاز دیا گیا۔ اس موقع پر ان کے تمام ٹیٹوز کی باقاعدہ گنتی کی گئی۔شارک لیڈی ایملی کے نام سے مشہور موریسن نے بتایا کہ شارک سے ان کی دلچسپی ابتدا میں خوف کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ جب وہ آٹھ سال کی تھیں تو انہوں نے فلم Jaws دیکھی، جس سے وہ شارک سے ڈرنے لگیں۔ بعد میں ان کے والد نے انہیں لائبریری جا کر حقیقی شارک کے بارے میں تحقیق کرنے کی ترغیب دی، جس کے بعد ان کا خوف محبت میں بدل گیا۔ایملی نے کہا میں بہاماز میں ٹائیگر شارکس اور گریٹ ہیمرہیڈ شارکس کو اپنے ہاتھ سے خوراک دے چکی ہوں، آسٹریلیا میں پنجرے کے اندر رہ کر گریٹ وائٹ شارکس کے ساتھ غوطہ لگا چکی ہوں، میکسیکو کے ساحل کے قریب وہیل شارکس کے ساتھ تیر چکی ہوں، اور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ کر چکی ہوں۔شارک کی ماہر ایملی موریسن جلد ہی ڈسکوری چینل کے خصوصی پروگرام میں بھی نظر آئیں گی، جو سالانہ شارک ویک کی خصوصی نشریات کا حصہ ہے۔ یہ پروگرام اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed