بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے کئی ٹھکانے تباہ، 13 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 13 دہشتگرد مارے گئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الخوارج کو مسلسل تباہی کا سامنا ہے، اب تک ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے ،کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی متعدد کمین گاہوں کو تباہ کردیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کامیاب آپریشن کے دوران اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمد کیا گیا، سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed