بھارت کے بعد پاکستان میں بھی کاکروچ پارٹی کی انٹری

بھارت میں نوجوانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شروع کی گئی "کاکروچ پارٹی” کے بعد پاکستان میں بھی "Cockroach Party Pakistan” کے نام سے ایک پلیٹ فارم سامنے آگیا، جس کا انسٹاگرام اکائونٹ مختصر عرصے میں تقریبا 20 ہزار فالوورز حاصل کر چکا ہے ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت میں "کاکروچ پارٹی” ایک غیر روایتی سوشل میڈیا مہم کے طور پر سامنے آئی تھی، جس میں کاکروچ کو ایسے نوجوانوں کی علامت قرار دیا گیا جو بے روزگاری، مہنگائی، تعلیمی دبا ئواور معاشی مشکلات کے باوجود حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس مہم کے ذریعے نوجوانوں کے مسائل کو طنزیہ اور تخلیقی انداز میں اجاگر کیا گیا، جس کے بعد اسے سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ حاصل ہوئی۔اسی طرز پر پاکستان میں بھی "Cockroach Party Pakistan” کے نام سے انسٹاگرام اکائونٹ بنایا گیا ہے، جہاں نوجوان مختلف نوعیت کی وسٹس، پوسٹ کارڈز اور پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔ ان پوسٹس میں بالخصوص نوجوانوں کے مستقبل، روزگار، معاشی حالات، مہنگائی، تعلیم اور دیگر سماجی مسائل کو موضوع بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس اکائو نٹ کی پوسٹس کو بڑی تعداد میں پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف حلقوں میں اس کے منفرد انداز اور پیغام پر بھی بحث جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed