بیروزگاری سے تنگ باپ نے 3 بچوں کو زہردے کر خودکشی کرلی

رہائشی کالونی میں بیروزگاری سے تنگ باپ نے تین بچوں کو زہریلا جوس پلا کر خود بھی پی لیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بیروزگاری اور گھریلو حالات سے مجبور باپ نے اپنے تین معصوم بچوں سمیت زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔واقعہ کے نتیجے میں 45 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ تینوں بچے کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ جڑاں والا روڈ پر واقع نجی رہائشی کالونی ستارہ پارک سٹی میں گزشتہ شام پیش آیا، متوفی 45 سالہ اظہر گزشتہ کچھ عرصے سے شدید بیروزگاری کا شکار تھا اور بڑھتے ہوئے گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے کی وجہ سے شدید ذہنی دبا اور دلبرداشتہ تھا۔مایوسی ہوکر اظہر نے بازار سے لائے گئے جوس میں گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں ملائیں اور وہ جوس اپنے تینوں بچوں کو پلا دیا،اور خود بھی وہی زہر آلود جوس پی لیا۔متاثرہ بچوں میں 12 سالہ دعا زہرا، 4 سالہ ایشال اور 6 سالہ آریز شامل ہیں ، زہریلا جوس پینے کے باعث 45 سالہ اظہر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔علاقہ مکینوں نے تینوں بچوں کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے کرائم سین کو سیل کر کے وہاں سے تمام اہم شواہد اور زہریلے جوس کے نمونے اکٹھے کر لیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed