خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں پٹرول پمپ بند

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات ناکام رہے، جس کے بعد ملک گیر سطح پر پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال بلاتعطل جاری ہے، جس کے تحت خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں پٹرول پمپ بند ہیں.ضلع ٹانک میں بھی تمام پیٹرول پمپس مکمل طور پر بند کر دیے گئے، ضلع ٹانک اور گردونواح میں تمام چھوٹے بڑے پیٹرول پمپس کی بندش سے تیل نایاب ہو گیا، اور اسی وجہ سے شہر میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گئے۔پیٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی کے باعث ضلع ٹانک کی سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب، ڈیوٹی پر جانے والے ملازمین، طلبہ اور دیگر افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عوام نے اس صورتحال میں وفاقی حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز سے مطالبہ کیا ہے کہ آپسی تنازعات فوری حل کر کے ایندھن کی فراہمی بحال کریں، غریب عوام کو مزید پریشانی اور خواری سے بچایا جا سکے۔پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے باعث کاٹلنگ کے تمام پٹرول پمپ بند کر دیے گئے ہیں، جس سے پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اور شہریوں سمیت ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پٹرول پمپ بند ہونے کے باعث متعدد شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے ایندھن حاصل نہیں کر سکے، جبکہ ٹرانسپورٹرز بھی مشکلات سے دوچار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed