پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ 13کروڑ 90لاکھ ڈالر خسارے میں چلا گیا

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2025-26کے کرنٹ اکائونٹ کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جن کے مطابق مالی سال کے اختتام پر پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ 13کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 2024-25 میں کرنٹ اکائونٹ 1ارب 84کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم رواں مالی سال میں یہ دوبارہ خسارے میں چلا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 میں کرنٹ اکانٹ کا خسارہ 64 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ جون 2025 میں 22 کروڑ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا، اس سے قبل مئی 2026 میں پاکستان کا کرنٹ اکانٹ 50 کروڑ ڈالر سرپلس میں تھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025-26 کا کرنٹ اکانٹ خسارہ گورنر اسٹیٹ بینک کے تخمینے کے مطابق رہا، جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک کا کرنٹ اکانٹ خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کا صفر سے ایک فیصد تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed