ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 1روپے 20پیسے مہنگی ہونے کا امکان

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔سی پی پی اے کی جانب سے درخواست جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے جس پر نیپرا اتھارتی 29 جولائی کو سماعت کرے گی۔ذرائع کے مطابق درخواست کی منظوری پرصارفین پر18 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا اور فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed