محمد نواز کو سزا سنا دی گئی ،آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی ثابت

پاکستانی آل رائونڈر محمد نواز کو آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق 32 سالہ محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ 7 فروری 2026 کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے بعد لیا گیا تھا، جس میں ان کے نمونے میں ممنوعہ مادہ کاربوکسی-ٹی ایچ سی کی موجودگی پائی گئی۔محمد نواز نے ضابطے کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ یہ ممنوعہ مادہ کھیل کے دوران کارکردگی بہتر بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا گیا تھا بلکہ اس کا کچھ اور مقصد تھا۔اس وضاحت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے ان پر تین ماہ کی نااہلی عائد کی جس کا اطلاق یکم مئی 2026 سے کیا گیا جب انہوں نے رضاکارانہ طور پر عارضی معطلی اختیار کی تھی۔ آئی سی سی نے واضح کیا کہ اگر محمد نواز منشیات سے متعلق علاج کا مقررہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیتے ہیں تو ان کی سزا کم ہو کر صرف ایک ماہ تصور کی جائے گی۔چونکہ وہ ڈھائی ماہ کی معطلی پہلے ہی گزار چکے ہیں اس لیے پروگرام مکمل ہونے کی صورت میں انہیں مزید کسی پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔آئی سی سی نے 7 فروری سے یکم مئی 2026 تک ان کے تمام کرکٹ ریکارڈز بھی کالعدم قرار دے دیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed