یورپ میں شدید گرمی کی لہر نے 10ہزار افراد کی جانیں لے لیں

یورپ میں شدید گرمی کی لہر نے ہزاروں جانیں لے لیں،یورپی حکام کے مطابق صرف جون کے مہینے میں گرمی سے تقریبا 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کاکہنا ہے کہ گرمی سے جان گنوانے والوں میں 9 ہزار افراد کی عمر 65 سال یا اس سے زائد تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شدید گرمی کا سب سے زیادہ اثر بزرگ شہریوں پر پڑا۔یورپی حکام کے مطابق یہ اعدادوشمار 27 یورپی ممالک سے جمع کیے گئے ہیں، صرف انگلینڈ اور ویلز میں گرمی کے باعث تقریبا 2 ہزار 700 افرادجان کی بازی ہار گئے،جبکہ فرانس اوراسپین میں بھی مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث یورپ میں گرمی کی شدت اور دورانیہ مسلسل بڑھ رہا ہے، جس کے باعث بزرگ افراد اور دیگر حساس طبقات کو صحت کے سنگین خطرات لاحق ہیں۔دوسری جانب پروٹیکشن سول نے کاتالونیا میں گرمی کی تیسری لہر کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا،گرمی کی لہرکم از کم بدھ تک جاری رہیگی اوراس کے ساتھ فضامیں صحارا کاگرد و غباربھی شامل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed