بونیر میں دہشت گردوں کا حملہ ‘ سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر شہید

بونیرکے علاقہ طوطالئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرشہیدہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرمسکین زادہ خان بونیرکے علاقہ طوطالئی میں ڈیوٹی کے سلسلے میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پرفائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے سب انسپکٹرمسکین زادہ خان موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed