”آپریشن شعبان”مزید 3خوارج ہلاک’تعداد105ہوگئی

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ”آپریشن شعبان”کے دور ان مزید تین خوارج مارے گئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 105 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان میں مزید خوارجی جہنم رسید، وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی نے آپریشن شعبان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام، پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں، آپریشن شعبان میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری ہیں اور جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed