ایس ایس ٹی کیلئے امتحان نہ دینے والے کرم کے امیدواروں کا عدالت سے رجوع

پشاور ہائیکورٹ نے امن وامان صورتحال کے باعث سکینڈری سکول ٹیچر(ایس ایس ٹی)پوسٹوں کیلئے امتحان نہ دینے والے کرم پارہ چنار کے امیدواروں کی رٹ پٹیشن پر پبلک سروس کمیشن ودیگر فریقین سے تفصیلی جواب طلب کرلی ۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیاہے کہ سڑکوں کی بندش کے باعث وہ خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ایس ایس ٹی کے تحریری امتحان میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ دوران سماعت ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے فریقین کی جانب سے نوٹس وصول کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کیلئے 10روز کی مہلت طلب کی۔ہائیکورٹ کے تحریری حکم نامہ کے مطابق کرم پارہ چنار کے تقریبا 80 امیدواروں نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے کے پی پی ایس سی کیجانب سے ایس ایس ٹی کی آسامیوں کیلئے جاری اشتہار کے تحت درخواستیں جمع کرائی تاہم کرم میں امن و امان خراب صورتحال اور 30 جون کو پشاور جانے والی مرکزی شاہراہ بندش کے باعث وہ امتحانی مرکز تک نہیں پہنچ سکے۔ درخواست گزاروں کے وکیل کے مطابق سڑکوں کی بندش اور ٹریفک معطلی کی تصدیق ضلعی انتظامیہ نے بھی سرکاری مراسلے کے ذریعے کی ہے جس کے باعث امیدوار 30 جون کو منعقد ہونے والے تحریری امتحان میں شرکت سے محروم رہے۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ متاثرہ امیدواروں کیلئے دوبارہ تحریری امتحان منعقد کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے 22 جولائی تک جواب طلب کرلیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed