برطانوی مالی نے 1ہی دن میں 2گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لئے

برطانیہ کے ایک شوقیہ مالی نے غیر معمولی جسامت والا ایلیفنٹ گارلک اور مٹر کاشت کر کے 1 ہی دن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے 2 اعزاز اپنے نام کر لئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی کائو نٹی گلاسٹر شائر سے تعلق رکھنے والے گراہم بیریٹ نے 25 جون کو اپنی پیداوار کا سرکاری جائزہ لینے کیلئے اسے وارگریو نرسری پلانٹ سینٹر، برکشائر میں پیش کیا۔معائنے کے دوران گراہم بیریٹ کے گھر میں اگائے گئے ایلیفنٹ گارلک کا وزن 3 پانڈ اور 13.7 اونس جبکہ قطر 7.5 انچ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اسے دنیا کے سب سے بھاری ایلیفنٹ گارلک کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دے دیا گیا۔ایلیفنٹ گارلک عام لہسن کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑا ہوتا ہے اور اس کا حجم بازار میں دستیاب روایتی اقسام سے کئی گنا زیادہ ہو سکتا ہے۔اسی روز گراہم بیریٹ نے ایک اور گنیز ورلڈ ریکارڈ اس وقت اپنے نام کیا جب ان کی اگائی گئی سویڈش قسم کی مٹر (اسنو پی)کا وزن 0.98 اونس ریکارڈ کیا گیا، جو دنیا کی سب سے بھاری اسنو پی قرار پائی۔ایک ہی دن میں دونوں ریکارڈز کی باضابطہ تصدیق کے ساتھ برطانوی مالی نے ایک منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے اپنی کاشت کاری کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے 2 نئے اعزاز حاصل کر لئے ۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گراہم بیریٹ نے غیر معمولی جسامت والی سبزیاں کاشت کی ہوں بلکہ اس سے قبل 2025 میں بھی انہوں نے 4 عالمی ریکارڈ قائم کیے تھے، جن میں 2.82 کلو گرام وزنی توری، 289.5 کلو وزنی کدو، 140 گرام وزنی ٹماٹیلو (میکسیکن ٹماٹر کی ایک قسم) اور مٹر کی سب سے لمبی پھلی یعنی 18 سینٹی میٹر لمبی اسنو پی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed