ایران کے مختلف ساحلی علاقوں پر پھر امریکا نے حملے کیے ، امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اضافی حملے کیے گئے ۔ایران کے شہروں سریک، چاہ بہار، بندر عباس، کونارک اور جزیرہ ابو موسی میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ چاہ بہار کے کچھ حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیے گئے تازہ حملوں کے بارے میں امریکی فوج کا کہناتھا کہ ان کا مقصد آبنائے ہرمز سے جہازوں کے آزادانہ گزرنے میں ایران کی جانب سے موجود خطرات کم کرنا ہے۔ایران کے شہروں سریک، چاہ بہار، بندر عباس، کونارک اور جزیرہ ابو موسی میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ چاہ بہار کے کچھ حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ایرانشر ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ میری ٹائم ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ایک ڈپو پر حملے کی بھی اطلاعات ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق چاہ بہار پر امریکی حملے میں پروجیکٹائل کا ٹکڑا امام علی اسپتال پر گرا ہے۔صوبہ بوشہر میں بھی دھماکے سنے گئے، ایٹمی بجلی گھر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ایرانی فورسز نے جلد خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر بڑے حملوں کا اعلان کردیا۔دوسری جانب کویت اور بحرین میں سائرن کی آوازیں سنائی دی گئیں۔ کویت کا کہنا تھا کہ راکٹ اور ڈرون حملوں کے خلاف نظام متحرک ہے۔قطر میں موبائل فونز پر سیکیورٹی خطرے کی وارننگ کے بعد خطرہ ٹل جانے کے پیغامات جاری ہوئے۔اس سے پہلے منگل اور بدھ کی درمیانی شب امریکا نے ایران کے جنوبی علاقوں پر حملے کیے تھے جن میں ایران نے مسلح افواج کے 8 ارکان شہید ہونے کی تصدیق کی ۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی فضائی اور بحری افواج کے یہ جوان بندر عباس اور بوشہر میں شہید ہوئے ۔







