دمشق میں فرانسیسی صدر کے دورے کے دوران دو دھماکے

دمشق شام کے دارالحکومت دمشق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دورے کے دوران دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔شامی سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکے اس ہوٹل کے قریب ہوئے جہاں صدر میکرون سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب صدر میکرون کا قافلہ ہوٹل سے صدارتی محل کی جانب روانہ ہوا۔ دوسرا دھماکا ایک ایمبولینس کے قریب ہوا جو موقع پر کھڑی تھی اور جہاں تقریبا دو درجن افراد جمع تھے۔ دھماکوں کے بعد قریبی دکانوں کے پاس سے آگ کے شعلے اور سیاہ دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا۔شامی سکیورٹی فورسز نے واقعے کے ذمہ داروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔دوسری جانب فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق دھماکوں کی آواز میکرون کے قافلے تک نہیں پہنچی اور ان کے ہمراہ موجود صحافیوں نے بھی کسی ہنگامی صورتحال کا مشاہدہ نہیں کیا۔صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ میکرون نے دن بھر کی اپنی طے شدہ مصروفیات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed