بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد7ہوگئی، 19 زخمی

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی موسلا دھار بارشوں، آندھی اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، ایک خاتون اور 4 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 7 مرد، ایک خاتون اور 11 بچے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں 38 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 36 گھروں کو جزوی جبکہ 2 گھروں کو مکمل طور پر نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ حادثات خیبر، دیر زیریں، دیر بالائی، مردان، شانگلہ، باجوڑ اور چترال زیریں سمیت مختلف اضلاع میں پیش آئے۔ادارے نے کہا کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرین تک فوری امدادی سامان پہنچانے اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں مزید تیز بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ڑالہ باری کا امکان ہے، جس سے کمزور عمارتوں، سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، صوابی، خیبر، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، ہنگو، کرم، اورکزئی، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت متعدد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور موسمی الرٹس پر عمل کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں معلومات یا مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب پاکستان میں مون سون نے خطرناک رخ اختیار کر لیا، آئندہ ہفتے کے دوران ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed