کوہستان سکینڈل،تین ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

پشاور ہائیکورٹ نے اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں ملوث تین ملزمان کی ضمانت کے لئے دائر رٹ درخواستیں خارج کردیں۔ رٹ درخواستوں پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشدعلی اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت میں ملزمان کے وکلا جبکہ نیب کی جانب سے سینئر پراسیکیوٹر ارباب کلیم پیش ہوئے ۔ملزمان کے وکلا نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان کو نیب نے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار کیا ہے تا ہم اس نے براہ راست اس میں کو فائدہ نہیں اٹھایا تا ہم نیب کے ساتھ تعاون کے باوجود اسے گرفتارکیا گیاہے اور اب تو تفتیشی عمل بھی مکمل ہو گیا ہے اس لئے کیس کے ٹرائل تک اسے جیل میں نہیں رکھا جا سکتا لہذا ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے۔سینئر پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کوبتایا کہ ملزم شیر باز ڈسٹرکٹ اکاونٹ افیسر تھے اور اس پر الزام ہے کہ انہوں نے 30 ارب روپے مالیت کے 626 چیکس بغیر تصدیق کے جاری کئے قانونی طور پر وہ اس کے پابند تھے کہ چیک جاری کرنے سے پہلے وہ تصدیق کرتے اور اس کے بعد لوگوں کو پیسے جاری کرتے مگر انہوں نے بغیر دستخط اور تصدیق کے 30 ارب روپے جاری کئے جس کے الزام میں انہیں نیب نے گرفتار کیا ہے اور انہوں نے رقم جاری کرنے کے عوض فائدے لئے ہیں اسی طرح نیشنل بینک داسو برانچ کے کیشئر مشرف شاہ کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے مشرف شاہ جو کہ کیشئر تھے انہوں نے اپنی بیٹی کے نام پر تعمیراتی کمپنی کھولی تھی اور تمام چیکس اس کمینی کے نام جاری کئے جاتے تھے اور یہ خود ان چیکس کو کیش کرتا تھا جاری کردہ چیکش پر دستخط خود کرتا تھا انہوں نے عدالت کوبتایا کہ بغیر کوئی تعمیراتی کام یہ چیکس جاری ہوتے تھے اور بغیر کام کئے یہ بینک سے کیش نکالتے تھے اور تمام رقوم یہ خود وصول کرتے تھے اور اسی الزام کے تحت نیب نے مشرف شاہ کو گرفتار کیا ہے اسی طرح ایک ملزم شفیق الرحمان جو کہ اکاونٹ افیسر ہے اس پر الزام ہے کہ اس کی سرپرستی میں یہ سب کام ہو رہے تھے جس کا وہ فائدہ لیتا تھے انہوں نے بی بی اے بھی کر رکھی ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد کوہستان مالیاتی سکینڈ میں ملوث تینوں ملزمان کی ضمانت کے لئے دائر درخواستیں خارج کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed