ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیاں ہدف سے زیادہ حاصل کیں۔دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 12983 ارب کا ہدف تھا جبکہ وصولیاں 13010 ارب کی ہوئیں۔گزشتہ مالی سال میں انکم ٹیکس کی مد میں 6 ہزار651 ارب 90 کروڑ روپے اکھٹے ہوئے جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں 4ہزار 731 ارب 70کروڑ روپے کے محصولات اکھٹے ہوئے۔دستاویز کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 840 ارب روپے کے محصولات اکھٹے ہوئے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1ہزار385 ارب روپے 30کروڑ روپے اکھٹے ہوئے، مجموعی طور پر گراس وصولیاں 13 ہزار 609 ارب روپے رہیں۔ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال 598 ارب 60 کروڑ روپیکا ریلیف فنڈ ادا کیا، ایف بی آر کی نیٹ وصولیاں 13 ہزار10 ارب 30 کروڑ روپے رہیں۔گزشتہ سال جون میں انکم ٹکس مد میں 1ہزار 48 ارب 50 کروڑ روپے کا ٹیکس حاصل ہوا، سیلز ٹیکس کی مد میں 111 ارب 30 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 95 ارب 20کروڑ روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 165 ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں۔دستاویز کے مطابق جون میں گراس ٹیکس وصولیاں 1820 ارب 10کروڑ روپے ہوئیں، ایف بی آر نے جون میں 43 ارب روپے اکھٹے کیے، اس طرح جون میں نیٹ وصولیاں 1777 ارب روپے ہوئیں۔







