ٹوپی بازار میں مکان کے تنازعہ پر سوتیلے بھائی نے دکان کے اندر فائرنگ کرکے سوتیلے بھائی کو قتل کر دیا، پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق بیوہ محمد سہراب سکنہ مینئی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا 41 سالہ شوہر محمد سہراب معمول کے مطابق ٹوپی بازار میں واقع اپنی ریفریجریٹر کی دکان آئے تھے، بعد ازاں مجھے اطلاع ملی کہ شوہر کو دکان کے اںدر فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے جب وہ ٹوپی ہسپتال آئی تو وہاں شوہر کی لاش قتل شدہ پڑی تھی، وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ مقتول شوہر محمد سہراب کا اپنے سوتیلے بھائی قدیر بیگ کے ساتھ مشترکہ مکان کی تقسیم کا تنازعہ چلا آرہا تھا اور عدالت میں دیوانی کیس زیر سماعت تھا، قبل اریں بھی ملزم قدیر بیگ نے شوہر کو قتل کی دھمکیاں دی تھی، مجھے پوری یقین ہے کہ میری شوہر محمد سہراب کو سوتیلے بھائی قدیر بیگ نے قتل کر دیا ہے،







