بلاول بھٹو کا آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کا فیصلہ

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ایران جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو, وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایران جائیں گے۔ وزیراعظم اس سلسلے میں اعلی سطح وفد کے ہمراہ 3 سے 4 جولائی تک ایران کا دورہ کریں گے۔اس دورے کے دوران بلاول بھٹو کا ایرانی صدر سمیت دیگر قائدین سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔بلاول بھٹو ایران سے واپسی پر گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے، اور وزیراعلی گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہو گئے تھے۔تہران کے انقلاب روڈ، لشکری روڈ اور آزادی روڈ پر 6 جولائی کو شہید سپریم لیڈر کی نماز جنازہ کا تاریخی اجتماع ہوگا۔ تہران، قم اور مشہد میں شہیدخامنہ ای کیساتھ بیٹی،بہو،داماداورنواسی کی نمازجنازہ بھی ادا ہوگی۔شہید سپریم لیڈر کی نماز جنازہ میں ملک اور بیرون ملک سے ڈیڑھ سے دو کروڑ لوگوں کی شرکت متوقع ہے، جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔نماز جنازہ کے بعد شہید آیت اللہ خامنہ ای کو مشہد میں امام رضا کے روضہ مبارک کے اندر سپرد خاک کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed