پشاور میں گرمی کے ساتھ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ

پشاور میں شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، شہریوں کو بجلی کی طویل بندش اور کم وولٹیج کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اندرون شہر کے مختلف علاقوں بشمول فقیر آباد، وڈپگہ، سٹی ٹاؤن اور پہاڑپورہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ حیات آباد کے مختلف سیکٹرز میں رات بھر بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ شیخان، سربند، بڈھ بیر، چمکنی، پلوسی اور متھرا کے رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ بجلی کی بندش کا دورانیہ بڑھ کر 4 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے جس کے ساتھ ساتھ کم وولٹیج نے بھی معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے۔ دوسری جانب پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ نواحی علاقوں میں بلوں کی ریکوری کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ دیگر شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ معمول کے مطابق جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed