امریکا ، ایران کا ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق

امریکا اور ایران نے حالیہ کشیدگی کے بعد ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا ۔امریکی نیوز ویب سائٹ نے ایک سینیئر امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا ہے اور دونوں ممالک نے مذاکرات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکا اور ایران آبنائے ہرمز کے تنازع کو حل کرنے کیلئے کل (منگل )کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔اس سے قبل اعلی ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ حالیہ امریکی حملوں اور مفاہمت کی یادداشت کی شرائط کی خلاف ورزی پر ایران نے اتوار کو ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں حصہ نہیں لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed