چار روزہ تعطیلات کے بعد سرکاری دفاتر اور سکول کل دوبارہ کھل گئے

عاشورہ محرم اور ہفتہ وار تعطیلات پر مشتمل چار روزہ وقفے کے بعد خیبرپختونخوا کے سرکاری دفاتر، نجی و سرکاری مڈل اور ہائی سکول دوبارہ کھل گئے جبکہ کالجز اور جامعات موسم گرما کی تعطیلات کے باعث پہلے ہی سے بند ہیں۔محرم الحرام کی مناسبت سے گزشتہ ہفتے جمعرات اور جمعہ کو سرکاری تعطیلات جبکہ ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث سرکاری ادارے اور تعلیمی ادارے چار دنوں تک بند رہے جس کے دوران سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر گئی تھی۔ تعطیلات کے اختتام پر (آج)پیر سے معمول کی سرکاری اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔واضح رہے کہ کالجز اور جامعات میں 15 جون سے موسم گرما کی تعطیلات جاری ہیں تاہم مڈل اور ہائی سکولوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں کے اعلان کے باوجود تمام تعلیمی اداروں میں سمر کیمپ کے نام پر طلبہ کی حاضری جاری ہے جس پر والدین کی جانب سے شدید گرمی کے باعث تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed