ایران سے تیل اور گیس سستا خریدنے اور درآمد کرنے پرغور

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے پیٹرول کی قیمت جتنی قیمت کم ہوئی اس سے بڑھ کر ریلیف دیا گیا،بعض عناصر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں،کسی دبا ئومیں نہیں آئیں گے اور نہ ہی کسی کے دبا ئومیں آ کر فیصلہ کریں گے، آر ایل این جی کنکشن جلد کھول دئیے جائیں گے، ایران سے تیل اور گیس سستا خریدنے پرغور کر رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ ہم نے قیمتوں کو گرایا، اور بین الاقوامی منڈی کی قیمت سے کم قیمت ہم نے دی۔ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے 130 ارب کی سبسڈی دی۔ موٹر سائیکل، ریلوے اور ٹرک والوں کو سبسڈی دی گئی، لیکن عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ، عالمی سطح پر کیے گئے معاہدوں پر رہتے ہوئے آگے چلیں گے۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ خام تیل کی قیمت میں گراوٹ آئی ہے، تاہم قیمتیں ابھی جنگ سے پہلے والی سطح پر نہیں آئی ہیں۔ اگر قیمتیں کم ہوتی ہیں اور تو پٹرول پمپ پر بھی وہی قیمت ہو گی۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پورا پاکستان تنگ تھا اور ملک کا ایک ایک آدمی اس مشکل وقت سے گزرا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے وہ مشکل وقت گزر چکا ہے اور اب ملک میں اچھا وقت آ رہا ہے، کیونکہ حکومت عوام کا بوجھ کم کرنے کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔ علی پرویز ملک نے حکومت کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب تک پیٹرول کی قیمت میں 108 روپے تک کی بڑی کمی عوام تک منتقل کر چکے ہیں۔نہوں نے دعوی کیا کہ ہم نے قیمتوں کو نہ صرف کم کیا بلکہ عالمی مارکیٹ کے حساب سے جتنا بنتا تھا، اس سے بھی زیادہ قیمت کم کر کے دکھائی ہے۔پرویز ملک نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمت جیسے ہی 76 ڈالر کی سطح پر آئے گی عوام کو ریلیف دیں گے پٹرول کی قیمت کم کرنے میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کسی دبا ئومیں نہیں آئیں گے اور نہ ہی کسی کے دبا ئومیں آ کر فیصلہ کریں گے، جو حق اور سچائی کا راستہ ہوگا اس پر آواز اٹھاتے نظر آئیں گے۔ کسی کو نقصان ہو یا فائدہ وزیراعظم نے مجھے کہا ہے میرٹ پر فیصلہ کرو۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ آر ایل این جی کنکشن جلد کھول دئیے جائیں گے، جب کہ ایران سے تیل اور گیس سستا خریدنے پرغور کر رہے ہیں۔ اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے، کم قیمت ہو گی تو ایل این جی خرید سکتے ہیں۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ اس وقت پیرس کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور ہماری حکومت وہاں اس کیس کی بھرپور پیروی کر رہی ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ ہم ایران کے ساتھ مل کر تمام معاملات کو آرام سے حل کریں گے، اور اس سلسلے میں ایرانی صدر نے اسلام آباد امن معاہدے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی بہتری اور توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ وزیر پیٹرولیم نے محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے پر پولیس، پاک فوج اور تمام سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ سب نے مل کر بہترین کام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed