بحری آمدو رفت میں مداخلت برداشت نہیں کرینگے’ عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے خلیج میں بحری آمدورفت کی بحالی میں کسی بھی دوسرے فریق کی مداخلت معاملات کو مزید پیچیدہ بنائے گی۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق عرقی ہم منصب سے ملاقات میں عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک بحال کرنے کی ذمہ داری صرف تہران پر ہے، خلیج میں بحری آمدورفت کی بحالی میں کسی بھی دوسرے فریق کی مداخلت معاملات کو مزید پیچیدہ بنائیگی۔انہوں نے کہا کہ یہ جنگ پورے خطے کیلئے نقصان دہ ہے، خطے کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ممالک کو کام کرنا ہوگا، اسرائیل کا لبنان سے انخلا، وہاں حملے روکنا امریکا کیساتھ عبوری معاہدے کا لازمی حصہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایران خلیجی سلامتی سے متعلق عراق سمیت عرب خلیجی ممالک سے مذاکرات کے یفریم ورک کا خیرمقدم کرتا ہے۔عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا، ہم خلیج میں جنگ کے دائرہ کار کو بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے اور ایران پر حملوں کے بھی مخالف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed