سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ’تمام سوار14افراد جاں بحق

سعودیہ عرب میں ایک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے باعث اس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) میڈیا نے ملکی وزارت توانائی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ملکیت ہے اور حادثہ راس تنورہ میں آج اتوار کے روز پیش آیا۔سعودی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ادارے فوری طور پر وہاں پہنچے اور اپنی کارروائیاں مکمل کیں، تحقیقاتی اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اپنا کام شروع کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed