جنگ بندی کے باوجود لبنان پر حملے جاری، 5 افرا دشہید

جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیل کی جانب سے تازہ فضائی کارروائیوں میں کم از کم پانچ افراد جاںبحقہو گئے جبکہ غزہ میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ۔ اسرائیل نے جمعہ کو حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے نبطیہ کے علاقے میں متعدد حملے کیے، جن کے نتیجے میں رہائشی عمارتیں اور مکانات تباہ ہو گئے۔ اسی دوران اسرائیلی فوج کی توپ خانے سے بھی علاقے پر شدید گولہ باری کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کا خاتمہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدے کا ایک اہم حصہ قرار دیا گیا تھا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب رپورٹس کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹیکوف ایران کے ساتھ جوہری پروگرام سے متعلق ممکنہ معاہدے کے لئے مذاکرات کے پہلے دور میں شرکت کی غرض سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو رہے ہیں۔ سرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی شدید خلاف ورزیاں جاری ہیں، حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے جاری ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں رہائشی عمارت پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں اور آج پھر غزہ سٹی میں کیے گئے اسرائیل فوج کے فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشہ سال جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں1000 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ دوسر ی جانب امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہو گا، جہاں دونوں ممالک کے نمائندے 23 اور 25 جون کو ملاقاتیں کریں گے۔محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جوزف اون سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔اس دوران روبیو نے زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات ہی لبنان کی تعمیرِ نو، معاشی بحالی اور تشدد کے بار بار ہونے والے سلسلے کے خاتمے کا واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مذاکرات کے دوران دونوں خود مختار حکومتیں دیرپا امن کے قیام کی جانب پیش رفت کرنے کی کوشش کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed