سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الائو نس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا، چیف جسٹس آف پاکستان نے یوٹیلیٹی الائونس کی منظوری دے دی۔جاری اعلامیہ کے مطابق یوٹیلیٹی الائونس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔گریڈ 1 سے 6 تک کا الائو نس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیا، گریڈ 7 سے 10 تک کا الائو نس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے، جبکہ گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الائونس 10 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار ہوگیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ گریڈ 16 کے افسران کا الائونس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے کر دیا گیا، گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الائونس 15 ہزار سے بڑھ کر 30 ہزار روپے ہوگیا، گریڈ 18 کے افسران کا الانس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے تک پہنچ گیا، جبکہ گریڈ 19 کے افسران کا الائونس 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔گریڈ 20 کے افسران کا یوٹیلیٹی الائونس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا، گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا الائونس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق یوٹیلیٹی الائونس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں، اضافی اخراجات مالیاتی سال 27-2026 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کئے جائیں گے۔







