بونیر پولیس کا کانسٹیبل ملازمت پر بحال،برطرفی کا فیصلہ کالعدم

سروس ٹریبونل کے دو رکنی بنچ نے بونیر پولیس کے کانسٹیبل کی برطرفی کے خلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں ملازمت پر بحال کردیا ۔اپیل کی سماعت سروس ٹریبونل خیبر پختون خوا کے دو رکنی بنچ اورنگزیب خٹک اور جنت گل پر مشتمل تھا درخواست گزار کی جانب سے کیس کی پیروی غضنفرعلی ایڈوکیٹ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسکا موکل امجد علی بونیر پولیس میں کانسٹیبل ہے اور میڈیکل گراونڈ پر انہوں نے چھٹی لی ہوئی تھی طویل غیرحاضری کی بنا پر محکمہ پولیس نے انہیں نوکری سے برطرف کردیا انہوں نے دلائل دیئے کہ درخواست گزار کو بغیر نوٹس کے یک طرفہ کاروائی کرتے ہوئے برطرف کیا گیا حالانکہ انہوں نے میڈیکل رپورٹ محکمہ کے پاس جمع کئے تھے ۔درخواست گزار کو برطرف کرنے سے پہلے نہ نوٹس دیا گیا اور نہ محکمہ کی جانب سے انکوائری کی گئی ۔انہوں نے بتایاکہ انہیں سننے کا موقع بھی نہیں دیا گیا بس یک طرفہ کاروائی کرتے ہوئے انہیں برطرف کیا گیا جو کہ پولیس رولز اور ائین کے خلاف ہے۔وکیل نے بتایاکہ اگر کسی کو برطرف کرنا ہو تو پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے اور متاثرہ شخص کو صفائی کا موقع دیا جاتا ہے مگر ڈیپارٹمنٹ نے انہیں بغیر نوٹس جاری کئے برطرف کردیا ٹریبونل نے محکمہ پولیس کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے امجد علی کو ملازمت پر بحال کردیا اور قرار دیا کہ درخواست گزار کو بغیر سنے برطرف کرنا غیرائینی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed