پاکستانی حج مشن اور حج گروپ آرگنائزرز کی خدمات کا اعتراف ‘ ایوارڈز سے نوازا گیا

آفس آف دی پلگریم افیئرز پاکستان کے زیر اہتمام حج 2026 (1447ھ)کے دوران پاکستانی حج مشن، نجی حج گروپ آرگنائزرز اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران و اداروں کے اعزاز میں ایک پروقار ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان عبد الوہاب سومرو تھے۔ڈائریکٹر جنرل حج عبد الوہاب سومرو نے سعودی وزارت حج کی جانب سے ملنے والے اعزاز کی خوشی اور حج 2026 کے دوران مثالی کارکردگی کے اعتراف میں یہ خصوصی تقریب منعقد کی۔ سنٹرل چیئرمین HOAP ناصر خان کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم ان کی غیر موجودگی میں پیٹر ان چیف اور چیف کوآرڈینیٹر ہوپ ثناء اللہ خان نے نمائندگی کی ‘تقریب میں سعودی عرب کی مختلف خدماتی کمپنیوں کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی جن میں الراجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر بندر الراجی، رواف منی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سوہیر سودایو، ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور بسمہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسران سمیت حجاج کرام کو جائے نماز فراہم کرنے والی کمپنیوں کے مالکان بھی شامل تھے۔اس موقع پر حج 2026 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران، ملازمین اور اداروں کو مختلف شعبوں میں اعلی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ پہلی مرتبہ پاکستانی حج مشن کی جانب سے نجی حج گروپ آرگنائزرز (HGOs) کی خدمات کے اعتراف میں بھی خصوصی ایوارڈز دئیے گئے۔تقریب میں انچارج ڈاکٹر مرزا علی خان، ڈائریکٹر حج مکہ عارف رائو اور وزارت مذہبی امور و OPAP کے دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل حج اور دیگر مقررین نے نجی حج سیکٹر کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ئے کہا کہ حج 2026 کے کامیاب انتظامات میں نجی حج آرگنائزرز کا کردار قابلِ ستائش رہا ہے۔دریں اثنا سنٹرل چیئرمین HOAP ناصر خان نے ٹیلیفون پر ڈائریکٹر جنرل حج عبد الوہاب سومرو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ HOAP کو دیا جانے والا یہ اعزاز کسی بین الاقوامی ایوارڈ سے کم نہیں اور یہ نجی حج سیکٹر کی اجتماعی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ انں نے حج انتظامات میں شامل تمام اداروں، افسران اور کارکنان کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ئی جہاں حج مشن پاکستان، نجی حج آرگنائزرز اور سعودی خدماتی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed