شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 48 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ و گردونواح میں خوارج کے خلاف کارروائیاں کیں جس میں فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن میں خارجی خالد، خارجی مفتون،خارجی موسی اورخارجی عمران کو بھی ہلاک کردیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اب تک 72 گھنٹوں میں آپریشنز کے دوران 4 رنگ لڈرز سمیت مجموعی طور پر 48 خوارج مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ سمیت گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ خارجی رہنما سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں، معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، خوارج کوختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔







