ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان خیبرپختونخواکے جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ پر مسلح افراد کی جانب سے تشدد اور اغوا ء کرنے کی کوشش، مزاحمت پر مسلح افراد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، صحافی نے واقعے کے خلاف ایف آئی ار کے اندراج کے لئے پولیس سے رجوع کرلیا، تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے صحافی ہدایت اللہ پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے دفتر واقع میران شاہ روڈ بنوں میں موجود تھے،

ہدایت اللہ کے وکیل کی جانب سے پولیس تھانہ کینٹ بنوں کے ایس ایچ او کے نام پر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بنوں میرانشاہ روڈ پر کام کرانے والے ٹھیکدار ظاہر شاہ جو صحافی کی جانب سے مذکورہ سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں تحقیقی رپورٹنگ سے پریشان تھے، نے مسلح افراد کے ہمراہ ہدایت اللہ پر اس وقت حملہ کیا اور اس سے غوا کرنے کی کوشش کی جب وہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے دفتر واقع میران شاہ روڈ بنوں میں موجود تھے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ظاہر شاہ اپنے دس مسلح ساتھیوں کے ساتھ پہنچتے ہی اپنے مسلح ساتھیوں کو ہدایت اللہ کو ختم کرنے کی ہدایت کی،ظاہر شاہ کے کہنے پر مسلح اافراد نے انہیں گالیاں دی اور اسلحے کے زور پراپنی گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کی،لیکن ہدایت اللہ کی جانب سے مذاحمت اور مدد کے لئے پکارنے پر جب متعلقہ دفتر کے افسران اور دیگر عملہ جائے وقوعہ پہنچ گئے تو مسلح افراد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، درخواست میں پولیس تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او سے ظاہر شاہ ٹھیکدار اور ان کے دس مسلح ساتھیوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 324, 365,, 506, 148,149 اور 7ATA کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔







