ترجمان جے یو آئی اسلم غور ی نے کہا ہے کہ جی بی اے 17 دیامر 03 داریل اور جی بی اے 15 دیامر 01 میں عوام کے ووٹوں پر دن دیہاڑے ڈاکہ مارا گیا ہے۔اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہاکہ حاجی رحمت خالق اور مفتی ولی الرحمان کی یقینی جیت کو دھاندلی کے ذریعے شکست میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ الیکشن کمیشن قومی ادارے کی بجائے بذات خود سیاسی جماعت کا کردار ادا کر رہی ہے۔اسلم غوری نے کہاکہ مفتی ولی الرحمان کا نتیجہ روکنے کا مقصد نتائج تبدیل کرنا ہے،مفتی ولی الرحمن کو واضح برتری حاصل ہے۔نتائج روکنے سے انتخابات کی شفافیت مشکوک ہو رہی ہے،نتائج کا فوری اعلان کیا جائے۔اسلم غوری نے کہاکہ نقصان کی تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہوگی۔







