ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 94 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو ملک میں فی تولہ سونا3 ہزار 94 روپے سستا ہوا جس سے ایک تولہ سونا 4 لاکھ 52 ہزار233 روپے ہوگیا۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 785روپے کمی کے بعد 3لاکھ 86ہزار 987 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونیکی مالیت30 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 297 ڈالر فی اونس ہے۔







