پاکستان تحریک انصاف کے سابق ترجمان اور سینئر قانون دان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں8 جون کا سورج پی ٹی آئی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف سے اپنی وابستگی کا بھرپور اظہار کریں گے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتخابی عمل کے دوران پی ٹی آئی کو مہم چلانے کے مساوی مواقع فراہم نہیں کیے گئے اور پارٹی رہنماں کی سرگرمیوں پر مختلف پابندیاں عائد کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کی مکمل آزادی حاصل رہی، جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان عوامی مقبولیت کی علامت بن چکے ہیں اور مخالفین اسی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ تمام تر رکاوٹوں اور دبا کے باوجود پی ٹی آئی کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔







