سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا پرایک بے بنیاد خبر چلائی جا رہی ہے۔ کہ حکومت خیبر پختونخوا نے پناہ گاہ بند کئے ہیں اور اس کے ملازمین کو نوکری سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں واضح کیا جاتا ہے۔ کہ کسی بھی ملازم کو ہٹایا نہیں گیا ہے۔ پناگاہ ADP اسکیم کے تحت چلائی جا رہی ہے اور یہ اسکیم 30 جون 2026 کو ختم ہو رہی ہے۔ لہذا پراجیکٹ پالیسی کے تحت ملازمین کو نوکری سے برخاستگی سے ایک مہینہ پہلے نوٹس دیا جاتا ہے۔ یہ معمول کی کارروائی ہوتی ہے۔ اور پراجیکٹ کے اگلے سال توسیع پر ملازمین کے service agreement میں بھی توسیع دی جاتی ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر نے پراجیکٹ کی توسیع کا سفارش P&D ڈیپارٹمنٹ کو کی ہے اور باقایدہ منظوری کے بعد ملازمین کی ملازمت میں بھی توسیع کی جایگی۔ لیکن پروجیکٹ پالیسی کے تحت انہیں ایک ماہ قبل نوٹس دینا ضروری تھا۔ لہذا یہ محض نوٹس ہے، ہٹانا نہیں۔ ہم پر امید ہیں کہ انشااللہ پروجیکٹ کو حتمی توسیع مل جائے گی اور نوٹس واپس لے لیا جائے گا۔







