علی بابا سے منسلک کمپنی کا پاکستان میں ڈیجیٹل لون نظام کا آغاز

چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا سے منسلک ادارے کی جانب سے پاکستان میں نئی ڈیجیٹل قرض سہولت کے آغاز کو ملک کے مالیاتی شعبے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جس سے کم آمدنی والے صارفین اور چھوٹے کاروباروں کے لیے نئے مالی مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔یہ کمپنی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے اجازت حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل کریڈٹ مارکیٹ میں داخل ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور جدید مالیاتی ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک قدم ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور آن لائن لین دین میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، تاہم روایتی بینکنگ کے ذریعے صارفین کو قرض تک رسائی اب بھی محدود ہے۔ اسی خلا کو پر کرنے کے لیے متبادل مالیاتی ماڈلز سامنے آ رہے ہیں۔مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی سہولت سے خاص طور پر نوجوان، فری لانسرز اور چھوٹے کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو اکثر روایتی بینکنگ نظام میں کریڈٹ ہسٹری یا ضمانت کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ڈیجیٹل معیشت کے ماہرین کے مطابق پاکستان میں آن لائن تجارت اور موبائل بینکنگ کے پھیلا کے ساتھ یہ نظام خریداری میں آسانی اور قسطوں میں ادائیگی کے ذریعے صارفین اور کاروباری افراد دونوں کے لیے سہولت پیدا کر سکتا ہے۔تاہم ماہرین نے زور دیا ہے کہ اس شعبے کی کامیابی کے لیے مضبوط ضابطہ کاری، شفاف پالیسیوں اور ذمہ دارانہ قرض دینے کے اصول ضروری ہیں تاکہ صارفین غیر ضروری مالی دبا سے محفوظ رہ سکیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ ماڈل مثر طریقے سے نافذ کیا جائے تو یہ نہ صرف مالی شمولیت میں اضافہ کرے گا بلکہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مزید دستاویزی اور مستحکم بنانے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed