خیبرپختونخوامیں صوبائی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی شرح 2فیصد سے کم کرکے 0.75فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئے مالی سال کے بجٹ میں شرح کو کم کیا جائے گا۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2026-27کے صوبائی بجٹ کے حوالے سے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا پری بجٹ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، صنعت و تجارت، ایکسائز، KPRA، BOIT، FPCCI، وقاص پراچہ، مختلف چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کوہاٹ چیمبر کے صدر رشید پراچہ اور کوآرڈنیٹر کرنل(ر)جواد پراچہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر مشیر خزانہ مزمل اسلم نے شرکا کو آگاہ کیا کہ نئے صوبائی بجٹ میں کسی قسم کے نئے ٹیکس عائد نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صوبائی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی شرح 2 فیصد سے کم کرکے 0.75 فیصد کی جا رہی ہے، جبکہ صنعتی یونٹس کو سبسڈائز قرضوں کی فراہمی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔شرکا نے کاروباری برادری کو درپیش مسائل، صنعتی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ، ٹیکس اصلاحات، کاروباری سہولیات، مقامی صنعتوں کے تحفظ، برآمدات میں اضافے، ایس ایم ایز کی معاونت اور کاروبار دوست پالیسیوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔مشیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ کاروباری برادری کے مطالبات اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے صنعتی و تجارتی شعبے کے فروغ کے لیے ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔شرکا نے امید ظاہر کی کہ بجٹ میں کاروبار اور صنعت دوست اقدامات سے صوبے میں معاشی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed